ماہ صفر کے ایام میں کربلا کے مقدس شہر نے امام حسین(ع) اور ان کے بھائی حضرت عباس(ع) کے روضہ مبارک کی زیارت کے لیے آنے والے دسیوں لاکھ زائرین کا خیر مقدم کیا کہ جو سب اہل بیت(ع) سے اظہارِ ولاء اور انھیں چہلم امام حسین(ع) کے موقع پہ پرسہ پیش کرنے کے لیے دنیا کے کونے کونے سے یہاں آئے۔
روضہ مبارک حضرت عباس(ع) نے زائرین کو مختلف خدمات فراہم کرنے اور ان کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے اپنے تمام شعبوں کو وقف کر رکھا ہے۔