13084 رجسٹرڈ حسینی مواکب نے کربلا اور اس کے داخلی راستوں پر زائرینِ اربعین کو خدمات فراہم کیں۔
10656زائرین کو کربلا کے اندر اور کربلا کی طرف جانے والے مرکزی راستوں پر بنائے گئے گمشدہ افراد کی رہنمائی کے مراکز نے مدد فراہم کی۔
روضہ مبارک حضرت عباس(ع) نے زائرین کے بیگز اور بھاری سامان کو امانت کے طور پر رکھنے کے لیے 16اضافی پوائنٹس قائم کیے تاکہ زائرین باآسانی مراسم زیارت ادا کر سکیں۔
ایام اربعین کے دوران 144000بچوں کو پتے اور رابطہ نمبر والے شناختی کڑے فراہم کیے گئے تاکہ والدین وغیرہ سے الگ ہونے کی صورت میں ان کی باآسانی مدد کی جا سکے۔
روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کو ایام اربعین کے دوران 22713 مرد اور خواتین رضاکاروں کی خدمات حاصل تھیں۔