عبادت و ایمان کی روح پرور فضا اور برکات سے بھرے ماحول میں دعا ندبہ پڑھنے کی تقریب منعقد ہوتی ہے، جس میں اس خطۂ ارض کی زیارت کے لیے آنے والے زائرین کی کثیر تعداد شرکت کرتی ہے۔
مقام امام مہدی(عج) کا عملہ اس عبادتی تقریب کے لیے بہترین انتظامات کرتا ہے کہ جن میں دعاؤں کی کتابوں کی فراہمی، اس عبادتی و دعائی تقریب کے لیے الگ جگہ کی تخصیص، دعائی تقریب کے لحاظ سے جگہ کو معطر رکھنا اور دیگر تنظیمی اور خدماتی امور سرفہرست ہیں۔