روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے شعبہ فکری و ثقافتی امور نے اٹھارویں تمہیدی کورس کے لیے رجسٹریشن شروع کر دی ہے
اس کورس کا انعقاد مذکورہ بالا شعبہ کے ذیلی ادارے تراث الانبیاء آن لائن انسٹی ٹیوٹ برائے حوزوی تعلیم نے کیا ہے۔
انسٹی ٹیوٹ کے انچارج شیخ حسین ترابی نے کہا ہے کہ یہ تمہیدی کورس درج ذیل مضامین پر مشتمل ہے:
فقہ، عقائد، تلاوت و تفسیر، اخلاق، نحو، صرف،بلاغت، منطق، فلسفہ، اصول فقہ، فقہی قواعد، حدیث، درایہ اور علم رجال
انہوں نے مزید کہا کہ کورس میں شامل ہونے کے لیے طالب علم کو کم از کم مڈل یا دوسرے ممالک میں اس کے مساوی تعلیم کا حامل ہونا ضروری ہے، یا جن طلباء کے پاس مڈل تک کی تعلیم نہیں ہے ان کے لیے انسٹی ٹیوٹ کی طرف سے منعقد کیے جانے والے ثقافتی امتحان میں (85%) نمبر لینا ضروری ہیں اور طالب علم کی عمر کم از کم پندرہ سال ہونی چاہیے۔
انھوں نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے کہا کہ مکمل حوزوی کورس سات اہم مراحل پر مشتمل ہے کہ جو: (المرحلة التمهيدية الأولية، مرحلة المقدّمات الأولى، مرحلة المقدّمات الثانية، مرحلة المقدّمات الثالثة، مرحلة المقدّمات الرابعة، المرحلة التمهيدية للسطوح، مراحل السطوح الأولى، والثانية، والثالثة).
ترابی نے کہا کہ جو کوئی بھی ان تمام یا بعض شرائط پر پورا نہیں اترتا وہ عام مذہبی ثقافت کو بڑھانے کے مقصد سے انسٹی ٹیوٹ کے پروگراموں، دروس اور مختلف سرگرمیوں میں شرکت کر سکتا ہے، اور "طالب مستمع" کے عنوان کے ساتھ رجسٹر ہو سکتا ہے۔
رسمی طالب علم رجسٹریشن کے لیے یہاں کلک کریں۔
طالب مستمع کے عنوان سے رجسٹریشن کے لیے یہاں کلک کریں۔