برطانوی اکیڈمک وفد نے مخطوطات کی دیکھ بھال اور بحالی کے لیے روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کی کاوشوں کو قابل تحسین قرار دیا ہے

برطانیہ سے تعلق رکھنے والے ایک اکیڈمک وفد نے مخطوطات کی حفاظت اور بحالی کے لیے روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کی طرف سے کی جانے والی کاوشوں کو قابل تحسین قرار دیا ہے۔

ان خیالات کا اظہار وفد نے روضہ مبارک کی زیارت اور شعبہ فکری وثقافتی امور کے ذیلی ادارے مرکز الفضل برائے بحالی و تحفظ مخطوط تراث کے دورے کے دوران کیا۔

میڈیا ڈیپارٹمنٹ کے معاون سربراہ جسام سعیدی نے کہا ہے کہ برطانیہ کے اکیڈمک پرسنز اور یونیورسٹی سٹوڈنٹس پر مشتمل وفد نے روضہ مبارک حضرت عباس(ع) میں حاضری دی اور مرکز الفضل کا دورہ کیا اور وہاں قدیم مخطوطات کو محفوظ کرنے کے لیے کی جانے والی کاوشوں کا قریب سے جائزہ لیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ وفد کے ارکان کو تاریخی مخطوطات کی بحالی کے لیے استعمال کیے جانے والے طریقہ کار کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔ وفد نے مرکز کی کاوشوں کی تعریف کی اور مخطوطات کے مجموعہ کو روضہ مبارک حضرت عباس(ع) میں بحالی کے لیے لانے کی خواہش کا اظہار کیا۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: