روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے دفتر متولی شرعی برائے امور خواتین کے ذیلی ادارے مرکز صدیقہ طاہرہ(ع) نے نجف/کربلا روڈ پر واقع ابی الفضل العباس(ع) کمپلکس میں زائراتِ اربعین کو مرکز کی طرف سے فراہم کردہ خدمات کا اعداد وشمار پیش کیا ہے۔
مذکورہ بالا مرکز کی انچارج محترمہ اسمہان ابراہیم نے کہا کہ مرکز کے عملے نے پہلے سے طے شدہ لائحہ عمل کے تحت زیارت اربعین کے احیاء کے لیے کربلا کی طرف جانے والی زائرات کو نجف کربلا روڈ پر واقع ابی الفضل العباس(ع) کمپلکس میں آٹھ صفر سے اپنی خدمات فراہم کرنے کا آغاز کیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ کمپلیکس میں پیش کی جانے والی خدمات متعدد امور پر مشتمل تھیں کہ جن میں زائرات کو کھانا کھلانا، طب وصحت کی خدمات فراہم کرنا، اور تمام سہولیات سے آراستہ ہالز میں جگہ فراہم کرنا وغیرہ شامل ہیں، اس کے علاوہ زائرات کے بچوں کے سٹالرز کے لیے خاص جگہ بھی یہاں موجود تھی۔
انہوں نے مزید کہا کہ 134000سے زیادہ زائرات نے پیش کی جانے والی خدمات سے استفادہ کیا، دن بھر میں کھانے کے درمیانی اوقات میں ہلکے پھلکے کھانوں کی فراہمی کے علاوہ تقریباً 125000 تیار کھانے کے پیکٹس زائرات کو پیش کیے گئے اور اسی طرح پینے کے پیک پانی کے 281000 سے زیادہ ڈسپوزيبل گلاسز زائرات میں تقسیم کیے گئے۔
اسمہان نے بتایا کہ ابی الفضل العباس(ع) کمپلیکس کے ذریعے ہمارے مرکز کے عملے نے 3000 سے زیادہ گمشدہ بچوں کو ان کے اہل خانہ سے ملانے میں کردار ادا کیا۔