امام حسن(ع) اور امام حسین(ع) کے بارے میں جمعیت العمید کی ایک نئی کتاب

جمعیت العمید برائے علمی و فکری امور نے (كنوز الآل) کے سلسلے کی ساتویں کتاب (الإمامان الحسن والحسين عليهما السلام) شائع کر دی ہے کہ جسے محترمہ ہدیٰ یاسر سعدون رسن نے تحریر کیا ہے۔

جمعیت میں شعبہ یونیورسٹی مقالہ جات کے سربراہ احمد صبیح کعبی نے کہا ہے کہ ہمارا شعبہ ایسے اکیڈمک مقالات کی تلاش وچناؤ میں کوشاں ہے کہ جو اہلِ بیت(ع) کے بارے میں عرب کتب خانہ سے ماخوذ علمی میراث پر مشتمل ہوں۔

انھوں نے بتایا کہ کہ اس نئی کتاب میں محققہ نے تیسری صدی سے آٹھویں صدی ہجری تک کے دوران مراکش میں لکھی گئی مخطوطہ اور مطبوعہ کتابوں میں امام حسن(ع) اور امام حسین(ع) کے ذکر کو حوالہ جات کے ساتھ موضوع تحریر قرار دیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ محققہ کی یہ تحقیقی کتاب ایک مقدمہ اور دو ابواب پر مشتمل ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: