روضہ مبارک حضرت عباس(ع) میں نبی کریم(ص) کے یوم شہادت کی یاد میں سالانہ مجلس عزاء

روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے شعبہ خطابت برائے حسینی تبلیغ نے رسول خدا(ص) کے یوم شہادت کی مناسبت سے سالانہ مجلس عزاء کا انعقاد کیا۔

خطیبِ مجلس شیخ ارکان تمیمی نے کہا ہے کہ روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے اندرونی صحن میں منعقد ہونے والی اس مجلس میں رسول اعظم حضرت محمد(ص) کی حیات، دین اسلام کی تعلیمات کی نشر واشاعت اور بنی نوع انسان اور معاشرے میں رونما تبدیلی میں آپ(ص) کے کردار کے بارے میں گفتگو کی گئی۔

انہوں نے مزید کہا کہ مجلس میں نبی کریم حضرت محمد(ص) کی سیرت اور اس کے قیادی، اخلاقی، فکری اور تعلیمی اثرات کا جائزہ لیا گيا، کہ آپ(ص) کس طرح سے انسان کو انسان بنانے اور حقیقی اسلامی معاشرہ کی تشکیل میں اہم نہج ہیں۔

تمیمی نے کہا کہ اس مجلس عزاء میں اہل بیت(ع) کے چاہنے والوں اور روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کی زیارت کے لیے آنے والوں کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: