زرباطیہ باڈر کراسنگ پر روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے سروس کمپلیکس کی زائرینِ اربعین کے لیے پیش کی جانے والی خدمات کا اعداد وشمار

روضہ مبارک حضرت عباس(ع) نے زائرینِ اربعین کے لیے زرباطیہ باڈر کراسنگ پر اپنے سروس کمپلیکس کے ذریعے زائرینِ اربعین کو فراہم کی جانے والی خدمات کا اعداد وشمار شیئر کرتے ہوئے بتایا ہے کہ اس کمپلکس کی خدمات سے 24لاکھ سے زائرین سے استفادہ کیا۔

زائرین کی خدمت کے لیے زرباطیہ کراسنگ پر بنائے گئے روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے خدماتی کمپلیکس کے اعداد و شمار کے مطابق 5صفر سے 24 صفر 1446ھ تک کمپلیکس کی خدمات سے 2482700 زائرین نے استفادہ کیا۔

یہ اعداد و شمار بتاتے ہیں کہ کمپلیکس نے تیار کھانے کے 657500 پیکٹس، پینے کے لیے پانی اور ٹھنڈے و گرم مشروبات کے 1667150 کپ، 34400 مختلف پھلوں کے کامل پیس، 4000 بیکری پروڈکٹس، کھجور کے 48000 پیکٹس، اور 71650 روٹیاں تقسیم کیں۔

واضح رہے کہ زرباطیہ بارڈر کراسنگ پر واقع روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے اس سروس کمپلیکس نے ان غیر ملکی زائرین کو اپنی خدمات کی فراہمی کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے کہ جو اربعین امام حسین(ع) میں شرکت کے لیے دیر سے پہنچ رہے ہیں۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: