شعبہ کے سربراہ شیخ صلاح کربلائی نے کہا کہ ہر سال پیغمبر اسلام(ص) اور امام رضا(ع) کے یوم شہادت کے احیاء کے لیے ہمارا شعبہ روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے اندرونی صحن میں متعدد مقامات پر موجود منبروں پر عزائی مجالس برپا کرتا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہمارے شعبہ سے منسلک مبلغین روضہ مبارک سے وابستہ مختلف اداروں میں مجالس عزاء اور آگاہی دروس کا انعقاد کرتے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ ان مجالس میں نبی اکرم(ص) کی سیرت طیبہ، اسلامی دین کے تحفظ اور بنی نوع انسان اور معاشرے میں رونما تبدیلی میں آپ(ص) کے کردار کے بارے میں گفتگو کی گئی۔