نبی اکرم حضرت محمد(ص) کے یوم شہادت کے احیاء کے لیے العمید یونیورسٹی میں مجلس عزاء کا انعقاد کیا گیا۔
روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے شعبہ برائے دینی امور کے سربراہ شیخ صلاح کربلائی نے مجلس عزاء سے خطاب کیا اور اپنے خطاب میں اس امت کے رسول اور انسانیت کے نجات دہندہ کی صفات پر روشنی ڈالی۔
شیخ کربلائی نے مجلس سے خطاب کرتے ہوئے رسول اللہ (ص)سیرت طیبہ اور دعوت اسلام کی راہ میں پیش آنے والی مشکلات و مصائب کے بارے میں گفتگو کی۔