الکفیل یونیورسٹی کا موکب نبی اکرم حضرت محمد(ص) کی شہادت کا پرسہ پیش کرنے کے لیے آنے والے زائرین کو خدمات فراہم کر رہا ہے

الکفیل یونیورسٹی کا موکب نبی اکرم حضرت محمد(ص) کی شہادت کا پرسہ پیش کرنے کے لیے روضہ مبارک علی(ع) کی جانب جانے والے زائرین کو خدمات فراہم کر رہا ہے۔

یہ موکب نجف اشرف میں ثورة العشرين فلائی اُوَر کے قریب امام علی(ع) روڈ پر لگایا گیا ہے جہاں ایام زیارت کے دوران زائرین کو کھانا اور پانی فراہم کیا جا رہا ہے۔

یہ موکب یونیورسٹی کی طرف سے زائرین کی خدمت کے جذبے کا عکاس ہے اور سب کے لیے تمنا رکھتا ہے کہ اللہ تعالی سب کو اس دنیا میں نبی اکرم حضرت محمد(ص) کی زیارت کا شرف عطا فرمائے، اور آخرت میں آپ(ص) کی شفاعت نصیب فرمائے.
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: