رسول اکرم(ص) کے یوم شہادت کے حوالے سے پرسہ پیش کرنے کے لیے مومنین کے جمع غفیر نے روضہ مبارک امام علی(ع) میں حاضری دی اور اس دن کا احیاء کیا۔
امام علی(ع) کو ان کے چچا زاد بھائی اور کائنات کے رسول حضرت محمد(ص) کی شہادت کا پرسہ پیش کرنے کے لیے گزشتہ چند دن سےعراق کے مختلف علاقوں اور متعدد ممالک سے زائرین کی بڑی تعداد کی نجف اشرف میں آمد کا سلسلہ جاری ہے۔
روضہ مبارک امام علی(ع) دیگر روضات مقدسہ اور دیگر سیکورٹی، طبی اور خدماتی محکموں کے تعاون سے زائرین کو 24 گھنٹے خدمات فراہم کرنے میں کوشاں ہے کہ جو سب اس سانحہ کا پرسہ پیش کرنے اور اس کی یاد منانے کے لیے یہاں آئے ہوئے ہیں۔
روضہ مبارک حضرت عباس(ع) نے نجف اشرف کی طرف جانے والے راستوں پر مختصر قرآنی سورتوں کی احکام تجوید کے مطابق درست تلاوت سکھانے کے لیے چار قرآنی سٹیشنز کھولے ہیں۔ جبکہ عباس عسکری برگيڈ اور الکفیل یونیورسٹی بھی روضہ مبارک امام علی(ع) کی طرف جانے والے راستوں پر پیدل آنے والے زائرین کو ہر ممکن خدمات فراہم کر رہے ہیں۔