کربلائی مواکب اور ماتمی جلوسوں نے رسول خدا(ص) کا یوم شہادت حزن وغم اور عقیدت واحترام سے منایا

کربلا کے مواکب نے نبی کریم(ص) کی شہادت کی یاد میں شہر کی سڑکوں پر ماتمی جلوس نکالے۔

اٹھائیس صفر کے دن کربلائی مواکب نے امام حسین(ع) اور ان کے بھائی حضرت عباس(ع) کو رسول خدا(ص) کے یوم شہادت کا پرسہ پیش کیا اور ماتم داری کے ذریعے اس المناک دن پر اپنے سوگ و غم کا اظہار کیا۔

مواکب کے جلوس شعبۂ شعائر اور حسینی مواکب و ہیئات سے تنظیمی رابطہ اور تعاون کے ساتھ اپنے مقررہ راستوں سے ہوتے ہوئے روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے باب قبلہ سے صحن میں داخل ہوئے اور وہاں پرسہ پیش کرنے کے بعد ما بین الحرمین سے گزر کر روضہ مبارک امام حسین(ع) میں پہنچے جہاں انھوں نے ان کے نانا رسول(ص) کے یوم رحلت پر تعزیت پیش کی۔

واضح رہے کہ اہل کربلا پابندی سے اہل بیت نبوت(ع) سے منسلک ایام کی یاد مناتے ہیں اور خاص طور پر رسول اعظم حضرت محمد(ص) کی رحلت کا دن ہے کہ جو اہل بیت(ع) کے لیے بہت ہی بڑا مصیبت کا دن ہے اور اسی دن سے اہل بیت(ع) کے مصائب کا آغاز ہوا۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: