فیکٹری کے دورے کے دوران انجینئرنگ پراجیکٹس ڈیپارٹمنٹ کے سربراہ ضیاء مجید صائغ اور متعدد پراجیکٹ سپروائزر بھی علامہ صافی کے ہمراہ تھے انھوں نے تیاریوں کے آخری مراحل کا قریب سے جائزہ لیا۔
پروجیکٹ سپروائزرز نے علامہ صافی کو بین الاقوامی معیارات اور اعلیٰ خصوصیات کی حامل پروڈکشن لائن کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی اور اس کے لیے استعمال ہونے والے عالمی برانڈز کے جدید ترین آلات و افرادی قوت اور مقامی سطح پر دواسازی کے حوالے سے آگاہ کیا۔
علامہ صافی نے عراق میں دواسازی کی صنعتوں کی ترقی اور خودکفالت کے لیے جاری اس پراجیکٹ اور اس پر کام والوں کی کاوشوں کو بہت سراہا۔
واضح رہے کہ الجود انٹرا وین سلوشنز فیکٹری روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے عوامی خدمت کے منصوبوں میں سے ایک ہے، جو مقامی سطح پر ادویات کے حصول اور انٹرا وین سلوشنز کی دسیوں لاکھ بوتلیں فراہم کرنے میں معاون ثابت ہو گی۔