حیدر آباد میں تیسرے سالانہ جشن امیرالمؤمنین(ع) کا انعقاد

حضرت علی ابن ابی طالب علیہ السلام کے جشن میلاد کے پر مسرت موقع پر گزشتہ سالوں کی طرح اس سال بھی روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کی طرف سے ہندوستان میں تیسرے سالانہ جشن امیرالمؤمنین(ع) کا انعقاد ہو رہا ہے کہ جس میں عراق کے تمام حرم اور مقدس مقامات بھی شریک ہوں گے۔
اس سال یہ جشن ہندوستان کے شہر حیدر آباد میں اس شعار کے تحت منعقد ہو رہا ہے: "(أمير المؤمنين [عليه السلام] عطاءٌ ربّانيّ ومنهجٌ إنسانيّ)"
جشن کا افتتاح 12رجب 1436ھ کو ہو گا اور اس کی اختتامی تقریب 16رجب کو ہو گی، پانچ دن تک جاری رہنے والا یہ جشن بہت سی تقریبات پر مشتمل ہے کہ جن میں روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کی طرف سے اردو اور انگلش زبان میں شائع ہونے والی کتابوں کی نمائش، تصویروں کی نمائش، قرآنی محافل، معلوماتی مقابلہ، عقائدی و ثقافتی تقاریر، حرم کے تبرکات کی تقسیم وغیرہ سرفہرست ہے۔
واضح رہے کہ روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کی طرف سے یہ سالانہ جشن پہلے دو مرتبہ لکھنؤ میں منعقد ہو چکا ہے۔ روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے انوار کو اس جشن کے ذریعے پورے ہندوستان میں پھیلانے کی خاطر اس دفعہ جشن امیرالمومنین(ع) کے انعقاد کے لیے مومنین کے بہت بڑے مرکز حیدرآباد کا انتخاب کیا گیا ہے۔
اس جشن میں شرکت کے لیے عراق میں موجود تمام مقدس مقامات کے اداروں اور ہندوستان کی نامور مذھبی و سماجی شخصیات کو دعوت نامے بھیج دیے گ‎ئے ہیں اور عمومی طور پر مومنین کو جشن کے انعقاد سے آگاہ کرنے کے لیے مختلف جگہ اعلانات اور اشتہار بھی لگا دیے گئے ہیں حیدرآباد میں عراق کے مقدس حرموں کی طرف سے پہلی مرتبہ منعقد ہونے والے اس منفرد پروگرام میں لاکھوں افراد کی شرکت کی توقع کی جا رہی ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: