شعبۂ فکری امور نے العمید ٹریڈ میگزين کا 50واں شمارہ شائع کر دیا ہے

روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے شعبہ برائے فکری و ثقافتی امور نے العمید ٹریڈ میگزين کا 50واں شمارہ شائع کر دیا ہے۔

اس میگزين کی تیاری اور اشاعت کے تمام امور کو مذکورہ بالا شعبہ کے ذیلی ادارے العمید انٹرنیشنل سینٹر فار ریسرچ اینڈ اسٹڈیز نے انجام دیا ہے۔

اس شمارے میں نو تحقیقی مقالے شامل ہیں کہ جن میں سے تین کا تعلق حضرت فاطمہ الزہراء (سلام اللہ علیہا) کے خطبات سے ہے کہ جنھیں (تَجَلّيَات الخطاب الفاطمي ومرجعياته) کا عنوان دیا گیا ہے ان میں دو مقالے عربی اور ایک انگریزی میں ہے۔

جبکہ دیگر سات مقالوں کا تعلق مختلف علمی شعبوں سے ہے اور ان میں سے بھی کچھ عربی اور کچھ انگریزی میں ہیں۔

سہ ماہی العمید میگزین کا شمار نظرثانی شدہ جرائد میں ہوتا ہے اور اس میں مختلف انسانی موضوعات پر تحقیق اور مطالعات کو شائع کیا جاتا ہے۔

العمید میگزین کے اس شمارے کو پڑھنے اور ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے اس لنک سے استفادہ کیا جا سکتا ہے:
https://alameed.alameedcenter.iq/amd/index.php/ameed
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: