روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے خدام نے سوگ کے مہینوں ماہِ محرم اور ماہِ صفر کے اختتام پر موسمِ عزاء کو الوداع کہنے کے لیے روضہ مبارک کے صحن میں ولائی مراسم
کا انعقاد کیا۔
اس تقریب میں روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے تقریبًا ہر شعبہ سے تعلق رکھنے والے خدام نے شرکت کی۔
واضح رہے کہ یہ ولائی تقریب ہر ہفتہ کے پیر اور جمعرات کو منعقد کی جاتی ہے اور اس کا آغاز ضریح مبارک کے سامنے کھڑے ہو کر حضرت عباس(ع) کی زیارت کے پڑھنے سے ہوتا ہے، اور اس کے بعد روضہ مبارک کا مخصوص ترانہ (لحن الإباء) پڑھا جاتا ہے۔