الکفیل ہسپتال میں گردے کی کامیاب پیوند کاری جاری ہے

الکفیل ہسپتال کی طبی ٹیمیں گردے کی پیوند کاری کے کامیاب آپریشن جاری رکھے ہوئے ہیں، جن میں سے تازہ ترین آپریشن دیوانیہ سے تعلق رکھنے والے نوجوان کا کیا گیا کہ جس کے دونوں گردے کام کرنا چھوڑ چکے تھے۔

ہسپتال میں گردے کی پیوند کاری کے ماہر ڈاکٹر اسعد عبد عون نے بتایا ہے کہ ہسپتال کی طبی ٹیم نے حال ہی میں دیوانیہ شہر سے تعلق رکھنے والے 34 سالہ نوجوان کا کامیابی سے گردہ ٹرانسپلانٹ آپریشن کیا ہے کہ جسے اس کی بہن نے اپنا گردہ عطیہ کیا۔ اس آپریشن کے لیے دونوں کے ضروری ٹیسٹ کیے گئے تاکہ پیوندکاری کی کامیابی کے لیے جینیاتی مطابقت کا یقین حاصل کیا جا سکے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ اس نوجوان کے دونوں گردے مکمل طور پر ناکارہ ہو چکے تھے اور اس کے ساتھ وہ جگر کے عارضہ میں بھی مبتلا ہو گیا تھا۔

عبد عون نے بتایا کہ تین گھنٹے تک جاری رہنے والے گردے کی پیوند کاری کے آپریشن میں ٹرانسپلاٹ کیے گئے گردے نے پیوندکاری کے فورا بعد کام کرنا شروع کر دیا تھا۔ عطیہ دہندہ سے گردہ حاصل کرنے کے لیے لیپروسکوپک تکنیک کا استعمال کیا گیا۔ اور اس وقت عطیہ کرنے والی اور عطیہ کے وصول کرنے والے دونوں ہی بغیر کسی پیچیدگی کے روباصحت ہو رہے ہیں۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: