العمید علمی و فکری جمعیت کو علمی اور انتظامی شعبوں میں اس کی نمایاں کاوشوں اور کامیابیوں کے اعتراف کے لیے مسلسل دوسری سال وزارت اعلیٰ تعلیم اور سائنسی تحقیق کی جانب سے تشکر و قدردانی کی سند دی گئی ہے۔
جمعیت العمید کے صدر ڈاکٹر ریاض طارق العمیدی نے کہا ہے کہ جمعیت اپنے امتیاز اور مزید علمی حصہ داری کو برقرار رکھنے کے لیے اپنی کاوشوں کو جاری رکھے ہوئے ہے۔
انہوں نے مزید کہا جمعیت العمید نے بین الاقوامی کانفرنسوں اور سیمینارز کے انعقاد کے ذریعے اپنا مقام بنایا ہے، اس کے علاوہ علمی کتابوں کی اشاعت کا سلسلہ بھی جاری ہے، جس کی وجہ سے اسے وزارت اعلیٰ تعلیم اور علمی تحقیق سے شکریہ اور تعریف کا سرٹیفکیٹ موصول ہوا ہے۔