برطانوی ماہر امراض قلب سارہ ڈننگ نے روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے الکفیل میوزیم کی کلیکشن اور ان کی نمائش اور تحفظ کے طریقہ کار کو بے حد سراہا ہے۔
انہوں نے روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے متعدد شعبوں اور منصوبوں کا دورہ کیااور الکفیل میوزیم کاوزٹ بھی اسی دورے کا حصہ تھا۔ انہوں نے میوزیم کے ڈسپلے ہال کا دورہ کیا وہاں موجود قیمتی نودرات اور مخطوطات کی کلیکشن، ان کی نمائش ،تحفظ اور دیکھ بھال کے طریقہ کار کو بے حد سراہا ہے۔
ڈاکٹر ڈننگ نے میوزیم کےعلمی ، تاریخی و ثقافتی ورثے کی تاریخ کے بارے میں معلومات حاصل کرنے کے علاوہ مختلف ادوار سے متعلقہ جمع شدہ تاریخی اشیاء، مخطوطات، اور نوادرات بھی دیکھے۔
انہوں نے کہا کہ ان کے اس دورے میں الکفیل میوزیم کا وزٹ بہت خاص اور اہم ہے جیسے وہ ہمیشہ یاد رکھیں گی۔
الکفیل میوزیم بہت سے وفود اور مختلف شخصیات کو، جو عراق کے اندر اور باہر سے آتی ہیں، خوش آمدید کہتا ہے اور اپنے عملے کے ذریعے اسلامی ثقافتی ورثے کی تاریخ کو متعارف کروانے کی کوشش کرتا ہے۔