نرسری گروپ کے انچارج سید محمد حربی نے کہا کہ ماہ محرم کے آغاز اور موسم حزن وغم کی تیاری کے لیےالکفیل نرسری گروپ کے عملے نے روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے بیرونی صحن میں لگے درختوں اور پودوں کو ہٹا دیا تھا ۔ "
انہوں نے بتایا، "یہ پودے روضہ مبارک کی نرسریز میں محفوظ کیے جاتے ہیں، ان کی دیکھ بھال کی جاتی ہے، اور جو پودے خراب ہو چکے ہوتے ہیں، ان کی جگہ نئے پودے لگائے جاتے ہیں، اور پھر ماہ صفر کے اختتام پر انہیں دوبارہ صحن مقدس اور داخلی و خارجی دروازوں کے ٓاس پاس رکھ دیا جاتا ہے، جو کہ اس مقام مقدسہ کی جمالیات اور خوبصورتی میں اضافہ اور زائرین کی آنکھوں اور دلوں کو تسکین اور خوشی پہنچاتے ہیں۔ "
مختلف قسموں اور رنگوں کے پودوں کی ایک بڑی تعداد کو روضہ مبارک کے اندرونی اور بیرونی حصوں میں انتہائی متاثر کن انداز میں لگانا الکفیل نرسریز اور شعبہ تزئین و آرائش کی ان عظیم ہستیوں سے عقیدت اور محبت کا ثبوت اور پیشہ ورانہ مہارت کا عملی نمونہ ہے