روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے دینی رہنمائی ڈویژن برائے خواتین کی جانب سے بصرہ گورنریٹ کی خواتین پر مشتمل وفد کے لیے ثقافتی پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔
ڈویژن کے انفارمیشن اینڈ ایکٹیویٹیز یونٹ کی انچارج سیدہ رجاء علی نے کہا، "ڈویژن نے بصرہ گورنریٹ سے تعلق رکھنے والی خواتین کے ایک وفد کے لئے ثقافتی پروگرام منعقد کیا جس میں دار التقویٰ قرآنیہ کی طالبات، مبلغات، اور 'وعي' کلچرل فاؤنڈیشن کی خواتین نے شرکت کی۔"
انہوں نے مزید کہا، "پروگرام میں فقہی اور عقائدی مقابلوں کا انعقاد بھی کیا گیا، جس کا مقصد اہل بیت (علیہم السلام) کے علوم کی ترویج اور شرکاء کے علمی و ثقافتی خزانوں میں اضافہ کرنا تھا۔ مقابلوں کے اختتام پر شرکاء کو متبرک تحائف بھی پیش کئے گئے۔"
پروگرام کے اختتام پروفد نے مذہبی رہنمائی ڈویژن کے عملے کی طرف سے خواتین کی تعلیم و تربیت اور آگاہی کے لئے کی جانے والی علمی اور ثقافتی کوششوں کی تعریف کی۔