خیر الجود کمپنی نے مصنوعات کے بین الاقوامی معیار کے مطابق ہونے کا گارنٹی سرٹیفکیٹ حاصل کر لیا ہے

روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کی خیر الجود کمپنی برائے جدید صنعتی اور زرعی ٹیکنالوجی نے اپنی مصنوعات کے بین الاقوامی معیار کے مطابق ہونے کا گارنٹی سرٹیفکیٹ حاصل کر لیا ہے جبکہ اس سے پہلے کمپنی نے اس سند کے حصول کے لیے تمام بین الاقوامی معیارات کو لاگو کیا اور تمام مطلوبہ شرائط کو پورا کیا۔

کمپنی کے ڈائریکٹر میثم بہادلی نے کہا ہے کہ خیر الجود کمپنی نے تمام بین الاقوامی اور پیشہ ورانہ معیارات کو پورا کرنے اور لاگو کرنے کی بدولت "شركة ضمان الجودة لخِدمات التدريب ومطابقة نظام الدول" سے یہ بین الاقوامی سرٹیفکیٹ حاصل کیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ "کمپنی ISO 9001:2015 کے بین الاقوامی معیار کے مطابق اعلی معیار کی مصنوعات فراہم کر رہی ہے، کمپنی نے مقامی مارکیٹ کی ضروریات کو پورا کرنے اور بیرون ملک کی منڈیوں کی جانب وسعت دینے کے لیے نئی پیداواری لائنز شروع کی ہیں تاکہ مقامی اور بین الاقوامی سطح پر اپنی پوزیشن کو مضبوط بنایا سکے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: