شعبۂ صحن کے سربراہ خلیل مہدی ہنون نے کہا ہے کہ محرم الحرام اور صفر الخیر کے مہینوں میں جاری عزائی تقریبات اور جلوسوں کے اختتام کے بعد روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے حرم مطہر (ضریح مبارک والی مرکزی عمارت) اور اندرونی صحن کو جامع طور پر دھونے اور معطر کرنے کے بعد وہاں نئے قالین بچھائے گئے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ غسل و تعطیر کا کام مکمل ہونے کے بعد خارجی رواق سے اعلی ترین کوالٹی کے نئے قالینوں کو بچھانے کا عمل شروع کیا گیا جس کے بعد پورے اندرونی صحن میں بیرونی دروازوں کی راہداریوں اور دروازوں تک ہر جگہ قالین بچھا دیئے گئے۔
واضح رہے کہ ویسے تو پورا سال ہی روضہ مبارک میں صفائی ستھرائی کا کام بغیر کسی وقفے کے جاری رہتا ہے البتہ اربعین اور ایام عزاء کے اختتام پر ہر سال جامع صفائی کی جاتی ہے اور نئے قالین بچھائے جاتے ہیں۔