امام حسن عسکری(ع) کے یوم شہادت کے احیاء کیلئے روضہ مبارک حضرت عباس(ع) میں مجالس عزاء کا سلسلہ جاری ہے

روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کی طرف سے امام حسن عسکری(ع) کے یوم شہادت کے احیاء کے لیے روضہ مبارک میں سالانہ مجالس عزاء کا سلسلہ جاری ہے۔

ان تین روزہ مجالس عزاء کا انعقاد و اہتمام روضہ مبارک کے خطابت ڈویژن برائے حسینی تبلیغ کی طرف سے کیا گیا ہے۔

روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے اندرونی صحن میں برپا ہونے والی آج کی اس مجلس عزاء سے خطیب منبر سید عمار موسوی نے خطاب کیا جنہوں نے امام حسن عسکری(ع) کی سیرت طیبہ کو مختصر طور پر بیان کیا اور معاشرتی مسائل کے حل کے لیے ان کے مواقف کا ذکر کیا۔

مجلس کے اختتام پر علی سعید اور ملا سمیر وائلی نے مرثیہ خوانی اور نوحہ خوانی کے فرائض ادا کیے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: