سامراء میں شعبہ طبی امور کی خدمات سے 3000 ہزار سے زیادہ زائرین مستفید ہو چکے ہیں

روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے شعبہ برائے طبی امور نے امام حسن عسکری(ع) کی شہادت کا پرسہ پیش کرنے کے لیے سامراء آنے والے زائرین کو اپنی خدمات کی فراہمی کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے اور اب تک شعبہ کی خدمات سے 3000 سے زیادہ زائرین مستفید ہو چکے ہیں۔

مذکورہ بالا شعبہ کی سربراہ ڈاکٹر ہیفاء تمیمی نے کہا ہے کہ ہمارا شعبہ بغیر کسی وقفے کے گزشتہ تین دن سے امام حسن عسکری(ع) کے یوم شہادت کے احیاء کے لیے سامراء آنے والے زائرین کو خدمات فراہم کر رہا ہے اور اب تک ہمارا عملہ 3000 زائرین کو طبی امداد فراہم کر چکا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ شعبہ نے سامراء میں دو طبی مراکز قائم کیے ہیں جن میں سے ایک مردوں کے لیے اور دوسرا خواتین کے لیے مختص ہے ان مراکز میں فراہم کی جانے والی طبی خدمات میں زیادہ تر ہنگامی طبی امداد، بلڈ پریشر اور شوگر کی جانچ، اور کم یا زیادہ سطح ہونے کی صورت میں اس کا علاج شامل ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ سامراء میں موجود ہماری میڈیکل ٹیم 14 خواتین اور 35 مردوں پر مشتمل ہے کہ جو سب دیوانیہ، حلہ، ناصریہ اور کربلا کے مقامی محکماتِ صحت میں تعینات ہیں اور رضاکارانہ طور پر زائرین کی خدمت کے لیے ہمارے ساتھ سامراء آئيں ہیں۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: