الکفیل سکاؤٹس کے قرآنی کیمپ کا اختتام

روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے شعبہ برائے فکری وثقافتی امور کے ذیلی ادارے الکفیل سکاؤٹس ایسوسی ایشن کا خصوصی قرآنی کیمپ اختتام پذیر ہو گیا ہے۔

سرگرمیوں اور کیمپس ڈویژن کے سربراہ ڈاکٹر زمان کنانی نے کہا ہے کہ الکفیل قرآنک یوتھ پروجیکٹ کے تحت لگائے گئے اس کیمپ کا مقصد 12 سے 18 سال نوجوانوں یا اس سے کم عمر بچوں میں سے حفظ، تفکر اور غور و فکر کے شعبوں میں قرآنی صلاحیتوں کے حامل افراد پر کا انتخاب کرنا اور اس کی قابلیت کو مزید بڑھانا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کیمپ میں پروگراموں اور ورکشاپس کا ایک مربوط سلسلہ شامل تھا جس کا مقصد نوجوانوں میں قرآن فہمی کو فروغ دینا، اور انہیں حفظ کے مرحلے سے خدا کی کتاب کے گہرے معانی پر غور کرنے کے مرحلے تک پہنچانا، انہیں عملی دنیا سے جوڑنا، اور زندگی گزارنے کے دستور کے طور پر اس سے استفادہ کرنا ہے، چاہے اس کا تعلق شرعی امور سے ہو،یا کام سے ہو، یا تعلیم سے ہو، یا خاندانی تعلقات سے ہو۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: