روضہ مبارک حضرت عباس(ع) نے امام حسن عسکری(ع) کے یوم شہادت کی مناسبت سے اپنی سالانہ مجلس عزاء تشریفات ہال میں منعقد کی جس میں روضہ مبارک کے خدام اور زائرین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
اس مجلس عزاء کا اہتمام و انتظام روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے خطابت ڈویژن برائے حسینی تبلیغ نے کیا، یہ مجلس عزاء بھی ان مجالس کا حصہ ہے کہ جنھیں روضہ مبارک کی طرف سے اس المناک سانحہ کی یاد میں برپا کیا جا رہا ہے۔
خطیب حسینی شیخ ابو الحواتم طائی نے اس حوالے سے کہا ہے کہ آج روضہ مبارک نے امام حسن عسکری(ع) کے یوم شہادت کے احیاء کے لیے تشریفات ہال میں سالانہ مجلس عزاء کا انعقاد کیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ مجلس میں امام حسن عسکری(ع) کی سیرت طیبہ اور ملت اسلامیہ کے مفاد کے لیے ان کے عظیم کارناموں پر روشنی ڈالی اور ان کی عظمت کو اجاگر کیا۔
مجلس کے شرکاء نے اس المناک سانحہ پر امام مہدی(عج)، مراجع عظام اور امت مسلمہ کو پرسہ پیش کیا۔