امام حسن عسکری(ع) کے یوم شہادت کے احیاء کے لیے زائرین کے جمع غفیر کی سامراء آمد

عراق کے مختلف علاقوں اور بیرونی ممالک سے آئے ہوئے زائرین کی بہت بڑی تعداد امام حسن عسکری(ع) کے یوم شہادت کے احیاء کے لیے سامراء آئی۔

امام حسن عسکری(ع) کا رمزی تابوت کی برآمدگی و علامتی تشیع میں اہل بیت(ع) کے چاہنے کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور دیگر مراسمِ عزاء و زیارت ادا کیے۔

اس مناسبت پر زائرین کی بڑی تعداد کی سامراء آمد کے پیش نظر گزشتہ تین دن سے امن وامان اور خدماتی وطبی امور کے حوالے سے وسیع اور سخت انتظامات کیے گئے ہیں تاکہ زائرین کو بہتر طور پر مختلف خدمات فراہم کی جا سکیں، عراق کے متعدد گورنریٹس سے آنے والے خدماتی مواکب نے زائرین کے لیے کھانے پینے اور آرام کے لیے جگہوں کی تیاری میں بھرپور کردار ادا کیا۔

جبکہ روضہ مبارک حضرت عباس(ع) گزشتہ چار روز سے روضہ مبارک امام نقی(ع) وامام عسکری(ع) کے تعاون سے سامراء میں زائرین کو اپنی خدمات فراہم کر رہا ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: