شعبہ دینی امور سامراء میں روضہ مبارک امام نقی(ع) وامام عسکری(ع) کے زائرین کو متنوع خدمات فراہم کر رہا ہے

روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کا شعبہ برائے دینی امور امام حسن عسکری(ع) کی شہادت کا پرسہ پیش کرنے کے لیے روضہ مبارک امام نقی(ع) وامام عسکری(ع) میں آنے والے زائرین کو متنوع خدمات فراہم کر رہا ہے۔

مذکورہ بالا شعبہ کے گائیڈنس اینڈ سپورٹ ڈویژن کے سربراہ شیخ حیدر عارضی نے کہا ہے کہ ہمارے شعبہ نے زائرین کی خدمت کے لیے سامراء میں روضہ مبارک کے پاس اپنا موکب لگایا ہے جہاں روزانہ تین وقت کا کھانا زائرین کو پیش کیا جا رہا ہے ہر روز 10000 سے زیادہ افراد کا کھانا تقسیم کیا جاتا ہے، اور اس کے علاوہ جوسز اور ٹھنڈے پانی کی فراہمی مسلسل جاری ہے۔

عارضی نے مزید کہا کہ اس موکب میں زائرین کے آرام کرنے اور رات بسر کرنے کے بھی انتظامات کیے گئے ہیں اور اس مقصد کے لیے مختص جگہ میں 1500 زائرین کی گنجائش ہے، اس جگہ کو دو مختلف حصوں میں تقسیم کر کے مردوں اور عورتوں کے لیے الگ الگ ہالز مختص کی گئی ہے۔ اس موکب میں شرعی سوالات کے جوابات دینے کے لیے بھی پوائنٹ بنایا گیا ہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ شعبہ دینی امور نے حجاب کو درست کرنے کی مہم کے تحت میں بچیوں میں 6000 سے زیادہ حجاب تقسیم کیے۔

عارضی نے بتایا ہے کہ شعبہ روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کی طرف سے وہاں لگائے گئے دیگر مواکب کو برف اور پانی بھی فراہم کر رہا ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: