اس جلوس عزاء کا آغاز روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے اندرونی صحن سے ہوا، جس کے بعد اس جلوس عزاء میں شامل عزادار ما بین الحرمین سے ہوتے ہوئے روضہ مبارک امام حسین(ع) میں پہنچے کہ جہاں دونوں مقدس روضوں کے خدام نے مل کر اپنے مظلوم امام کے مصائب پر ماتم کیا اور امام حسین(ع) اور اہل بیت اطہار(ع) کو پرسہ پیش کیا۔
اس ماتمی جلوس کا اختتام روضہ مبارک امام حسین(ع) کے صحن میں ایک مجلس عزاء پہ ہوا جس میں روضات مقدسہ کے خدام کے علاوہ زائرین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
واضح رہے کہ روضہ مبارک امام حسین(ع) اور روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے خدام اہل بیت(ع) سے منسلک تمام عزائی مناسبات پر جلوس عزاء برآمد کرتے ہیں۔