قرآن علمی کمپلکس کے ہندیہ میں منعقدہ "تالي كتاب الله" پروجیکٹ کے تیسرے ایڈیشن کا اختتام

روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے قرآن علمی کمپلکس نے کربلا گورنریٹ کے نواحی شہر ہندیہ میں اپنے تیسرے "تالي كتاب الله" پروجیکٹ کو مکمل کر لیا ہے۔

اس پروجیکٹ کا اہتمام وانتظام کمپلکس کے ذیلی ادارے قرآن انسٹی ٹیوٹ ہندیہ برانچ کی طرف سے کیا گیا تھا۔

کمپلکس کے معاون سربراہ سید علاء موسوی نے اس حوالے سے بتایا ہے کہ قرآن انسٹی ٹیوٹ ہندیہ برانچ نے ہر عمر کے طلباء کے لیے ان کی گرمیوں کی چھٹیوں کو ثمرآور بنایا اور انھیں اس دوران قرآن پاک مجید کی درست تلاوت سکھائی اور بعض قرآنی سورتوں کو حفظ کروایا۔

انہوں نے مزید کہا کہ گرمیوں کی چھٹیوں میں بعض نوجوانوں نے قرآن مجید کی سورتوں کی اچھی خاصی تعداد کو حفظ کیا جبکہ پہلے سے حفظ میں مشغول بعض دیگر طلاب نے باقی ماندہ سورتوں کو یاد کر کے پورے قرآن مجید کے حفظ کو مکمل کیا۔

قرآن انسٹی ٹیوٹ ہندیہ برانچ کے ڈائریکٹر حامد مرعبی نے اس حوالے سے کہا ہے کہ انسٹی ٹیوٹ نے اپنے "تالي كتاب الله" پروجیکٹ کے تیسرے ایڈیشن کے اختتام پر ایک محفل کا انعقاد کیا، کہ جس میں تقریباً 70 طلباء شامل تھے، قرآنی مضامین کے 12اساتذہ نے تدریسی دمات سرانجام دیں۔

انہوں نے کہا کہ اس پراجیکٹ میں حصہ لینے والے طلباء نے قرآن کے 7 پارے حفظ کیے اور اس کے علاوہ قرآنی واقعات اور کہانیوں سے واقفیت کے ساتھ ساتھ فقہی اور شرعی احکام بھی سیکھے۔

مرعبی نے کہا کہ انسٹی ٹیوٹ نے پروجیکٹ کے تقاضوں کو پورا کرنے کے لیے حفظ، فقہ، اخلاقیات اور سیرت کے دروس کو اس کورس کا حصہ بنایا تاکہ طلباء کے ذہنوں میں قرآن وعترت کی ثقافت کو راسخ کیا جا سکے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: