شعبہ معارف اسلامی نے اپنے سہ ماہی رسالے الخطوة کا 29واں شمارہ شائع کر دیا ہے

روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے شعبۂ معارف اسلامی وانسانی نے اپنے سہ ماہی رسالے الخطوة کا 29واں شمارہ شائع کر دیا ہے۔

اس رسالہ کی تیاری و اشاعت کا اہتمام مذکورہ بالا شعبہ کے ذیلی ادارے مرکز تراث بصرہ نے کیا۔

اس نئے شمارے میں بصری ورثہ، تاریخ، فکر وادب، بصرہ میں چلنے والی فکری تحریکوں کی تاریخ، بصرہ کی قدیم معروف شخصیات اور بصری رموز وآثار سے متعلق مضامین موجود ہیں اس کے علاوہ مرکز کی طرف سے جاری ثقافتی سرگرمیوں اور تقریبات، انٹرویوز، مستقل ابواب، تحقیقات اور قارئین کے مشارکات بھی اس شمارے کا حصہ ہیں۔

نئے شمارے کے اداریے میں اس بات پر روشنی ڈالی گئی ہے کہ معاشرے کی منحرف افکار و اخلاقیات کو درست کرنے کے لیے ہمیں اپنے معاشرتی ورثے میں موجود اقدار اور نظریات کی طرف واپسی کی اشد ضرورت ہے۔

واضح رہے کہ سہ ماہی رسالہ "الخطوۃ" ورقی طور پر چھاپنے کے علاوہ برقی ورژن میں مرکز کی ویب سائٹ پر بھی شائع کیا جاتا ہے، یہ رسالہ ہر اس شخص کے لیے معلوماتی مصدر ہے کہ جو بصرہ کی تاریخ، فکر اور ثقافت کے بارے میں معلومات حاصل کرنے کی خواہش رکھتا ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: