مذکورہ بالا شعبہ کے "عقود الزواج ڈویژن" میں خدمات سرانجام دینے والے عالم دین شیخ کریم خزعلی نے بتایا ہے کہ ماہ محرم اور ماہ صفر کے اختتام اور امام زمانہ(عج) کی تاج پوشی کے دن کے بعد سے کربلا اور دوسرے شہروں سے تعلق رکھنے والے مومنین کی بڑی تعداد عقد نکاح میں منسلک ہونے کے لیے آ رہی ہے تاکہ مبارک مقام اور مبارک دن میں ان کا نکاح ہو سکے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ڈویژن کے عملے نے عقد نکاح کے لیے آںے والوں کا خیر مقدم کرنے اور نکاح پڑھنے کے لیے وسیع پیمانے پر انتظامات کیے ہیں۔
خزعلی نے مزید کہا کہ یہ نکاح تمام شرعی قواعد وضوابط کے مطابق پڑھے جاتے ہیں خاص طور پر نکاح کے وقت لڑکے اور لڑکی کے شرعی سرپرست اور گواہوں کی موجودگی کو لازمی قرار دیا گیا ہے تمام شرائط کے پورے ہونے کے بعد شعبہ سے منسلک ایک عالم دین نکاح پڑھتا ہے اور ان کے لیے ایک دوسرے کے اچھے شریک حیات ہونے کی دعا کرتا ہے۔
واضح رہے کہ محرم و صفر اور آئمہ اہل بیت(ع) کے ایام شہادت کے علاوہ شعبہ سارا سال نکاح پڑھنے کی خدمات فراہم کرتا ہے اور ایک رسمی سند بھی جاری کرتا ہے کہ جسے عراقی عدالتوں اور دیگر اداروں میں قانونی حیثیت حاصل ہے۔