مقابلہ میں شریک 200افراد میں سے، میڈیا ڈیپارٹمنٹ کے فوٹوگرافر کی دوسری پوزیشن

روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے میڈیا ڈیپارٹمنٹ کے فوٹوگرافر سید رسول موسوی نے ذی قار میں منعقدہ فوٹو گرافی کے مقابلے ’’لحظة للتصوير الفوتوغرافي‘‘ کے چوتھے ایڈیشن میں دوسری پوزیشن حاصل کی ہے۔

موسوی نے اس حوالے سے بتایا ہے کہ ’’جمعيت العراقية للتصوير ذي قار برانچ‘‘ کے ذیلی ادارے ’’رابطة لحظة للتصوير الفوتوغرافي‘‘ کی طرف سے منقعدہ اس مقابلے میں 200عراقی اور غیر ملکی فوٹوگرافروں نے 500 سے زیادہ تصویریں مقابلے کے لیے پیش کیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ زیارت اربعین کے حوالے سے فوٹوگرافک تصویروں کے اس مقابلے میں تمام تصاویر کو ماہرین پر مشتمل خصوصی جیوری کے سامنے پیش کیا گیا جس نے میری تصویر کو دوسری پوزیشن کا حقدار قرار دیا۔

انہوں نے کہا کہ اس ایوارڈ کا حصول روضہ مبارک کے جنرل سیکرٹریٹ کی طرف سے مقامی اور بین الاقوامی مقابلوں میں حصہ لینے کے لیے فراہم کردہ زبردست تعاون اور حوصلہ افزائی کے بغیر ممکن نہیں تھا۔ اور یہ کامیابی میرے کام کے ایک خاص لمحے کی نمائندگی کرتی ہے اور کربلا کی جانب سفر کے دوران موجود ماحول اور زائرین کے احساسات کو دنیا تک پہنچانے کی ترغیب دیتی ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: