ہیئتِ عالیہ برائے احیاءِ تراث کی طرف سے صاحبِ عبقات الانوار کانفرنس کے تمہیدی ندوہ میں شرکت کی دعوت

روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کی ہیئتِ عالیہ برائے احیاءِ تراث نے تمام محبانِ علم و عقیدہ کو صاحبِ عبقاتُ الْاَنوار کانفرنس کے تمہیدی ندوہ میں شرکت کی دعوت دی ہے۔

یہ ندوہ نجف اشرف میں واقع المرتضیٰ(ع) فکری کمپلیکس میں بروز جمعرات 19-9-2024ء صبح نو بجے منعقد ہو رہا ہے۔

بین الاقوامی امامت فاؤنڈیشن کے تعاون سے اس ندوہ کو منظم کیا گیا ہے کہ جو صاحبِ عبقاتُ الْاَنوار سید میر حامد حسین موسوی لکھنوی (قدس سرہ) کی یاد میں منعقدہ کانفرنس کے ضمن میں تمہیدی ندوات کا ایک حصہ ہے جبکہ اس کانفرنس کا اِہتمام و اِشراف ہیئتِ عالیہ برائے احیاءِ تراث کی طرف سے کیا جا رہا ہے۔

اس ندوہ میں شیخ نجم الدین طبسی، شیخ محمد تقی سبحانی، شیخ علی غزی، شیخ حسام عبیدی اور شیخ حسین عبد الرضا اسدی سمیت متعدد مذہبی شخصیات شرکت کر رہی ہیں۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: