شعبۂ صحن نے رسول خدا(ص) اور امام صادق(ع) کے جشن میلاد کی مناسبت سے ہر جگہ کو پھولوں کی چادروں اور گلدستوں سے سجا دیا ہے

رسول خدا(ص) اور امام صادق(ع) کے جشن میلاد کی مناسبت سے روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے شعبۂ صحن نے روضہ مبارک کے اندورنی صحن اور اس سے ملحقہ تمام جگہوں کو پھولوں کی چادروں اور گلدستوں سے سجا دیا ہے۔

مذکورہ بالا شعبہ کے معاون سربراہ زین العابدین قریشی نے کہا کہ ہمارے شعبہ کے عملے نے روضہ مبارک کے اندرونی صحن کو مظاہرِ فرح وسرور اور پھولوں سے مزین کرنا شروع کر دیا ہے تاکہ اہل بیت(ع) کے چاہنے والوں کے لیے پیغمبر اکرم(ص) اور امام جعفر صادق(ع) کے جشن میلاد کے لیے مسرتوں بھرا ماحول تیار کر کے ان کے دلوں کو خوشیوں سے لبریز کیا جا سکے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ اہل بیت(ع) سے منسلک ہر خوشی کی مناسبت کی طرح اس مرتبہ بھی ہمارے شعبہ کا عملہ روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کی زیارت کے لیے آنے والے زائرین میں عطر اور پھول تقسیم کرے گا۔

قریشی نے کہا ہے کہ روضہ مبارک کے ہر گوشے اور داخلی راستے میں پھولوں کی چادریں اور گلدستے آویزاں کیے گئے ہیں، اس کے علاوہ رسول اکرم(ص) اور امام صادق(ع) کے مناقب اور خوشی و مسرت اور مبارک باد پر مشتمل بینرز بھی ہر جگہ لگا دیئے گئے ہیں۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: