شعبہ تعلقات عامہ کی طرف سے میسان کے طلباء کے لیے ثقافتی پروگرام کا اہتمام

روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے شعبہ تعلقات عامہ نے میسان گورنریٹ سے تعلق رکھنے والے طلباء کے وفد کے لیے ثقافتی پروگرام کا اہتمام کیا۔

مذکورہ بالا شعبہ کے اہلکار امیر ہادی جلیل نے اس حوالے سے بتایا ہے کہ شعبہ کے یونیورسٹی اینڈ سکول ریلیشنز ڈویژن نے "أكاديمية إبداع ميسان" کے طلباء کے لیے ایک ثقافتی پروگرام منظم کیا کہ جو عراقی یونیورسٹیوں اور سکولوں کے طلباء کے ثقافتی فورم کا حصہ ہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ اس پروگرام میں مذہبی اور ثقافتی لیکچرز اور خیر الجود کمپنی برائے جدید صنعتی اور زرعی ٹیکنالوجی اور ضریح ساز کارخانہ سمیت روضہ مبارک کے متعدد منصوبوں کا وزٹ شامل تھا۔

اکیڈمی کے سپروائزر حیدر حسن نے کہا ہے کہ ہماری اکیڈمی کے طلباء نے روضہ مبارک حصرت عباس(ع) کے متعدد منصوبوں کا وزٹ کیا کہ جنھیں ہم نے عراقی ہاتھوں سے تنفیذی عمل سے گزرتے ہوئے دیکھا، یہ منصوبے مختلف شعبوں میں ہونے والی عالمی ترقی کے ہمقدم ہیں۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: