اس تقریب میں روضہ مبارک کے سیکرٹری جنرل سید مصطفیٰ مرتضیٰ آل ضیاء الدین، مختلف شعبہ جات کے سربراہان اور خدام کی بڑی تعداد، روضہ مبارک امام علی(ع)، روضہ مبارک امام حسین(ع)، اور روضہ مبارک امام کاظم(ع) وامام تقی(ع) کے وفود، اور کثیر تعداد میں زائرین نے شرکت کی۔
محفل کا آغاز تلاوت قرآن مجید سے ہوا، اس کے بعد روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے جنرل سیکرٹریٹ کی جانب سے شیخ علی موحان نے خطاب کرتے ہوئے حاضرین کو سيد الخلق نبئ اكرم حضرت محمد(ص) اور ان کے حفيد امام صادق(ع) کے جشن میلاد کی مناسبت سے مبارک باد پیش کی، اور ان کی حيات طیبہ اور شخصیت کے بارے میں گفتگو کی۔
روضہ مبارک میں مرکزی تقریبات کی انتظامی کمیٹی کے رکن سید عقیل یاسری نے اس حوالے سے بتایا ہے کہ روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کی طرف سے نبئ اعظم حضرت محمد(ص) اور ان کے حفید امام صادق(ع) کے جشن میلاد کی پرمسرت مناسبت سے روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے باب قبلہ کے سامنے والے بیرونی صحن میں مرکزی سالانہ محفل کا انعقاد کیا گیا جس میں روضہ مبارک کے خدام اور زائرین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
انہوں نے مزید بتایا کہ جشن میں روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کی طرف سے منعقدہ آن لائن معلوماتی مقابلے کے فاتحین کو بھی اعزازات اور انعامات سے نوزا گیا۔
انھوں نے بتایا کہ اس مرکزی تقریب کے علاوہ کربلا کی گرین بیلٹ اور الکفیل پلانٹ نرسری میں بھی روضہ مبارک کی طرف سے جشن کا انعقاد کیا گیا ہے اور جبکہ کربلا میں دن کے دوران موبائل محفل بھی اس جشن کا حصہ ہے۔
مظاہر فرح سے مزین اس مرکزی تقریب میں شعراء کرام اور مدح خوانوں نے منظوم نذرانہ عقیدت پیش کیا کہ جن میں سرفہرست علی صفار، فراس اسدی، محمد فاطمی، محمد تميمي اور عمار كنانی شامل ہیں۔ اسی طرح محفل کے دوران حاضرین میں مٹھائیاں اور تحائف بھی تقسیم کیے گئے۔
اس محفل کا اختتام روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کی طرف سے نبئ اعظم حضرت محمد(ص) اور ان کے حفید امام صادق(ع) کے جشن میلاد کی مناسبت سے منعقدہ ثقافتی مقابلے کے فاتحین کو اعزازات اور انعامات سے نوازنے پر ہوا۔