روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے متولی شرعی علامہ سید احمد صافی نے نو جوانوں پر توجہ دینے، ان کی حفاظت کرنے اور ان کی عمروں کے مطابق فکری مضامین تیار کرنے پر زور دیا ہے۔
ان خیالات کا اظہار انھوں نے القبس فاؤنڈیشن برائے ثقافت و پائیدار ترقی کی کربلا میں کھولی گئی شاخ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کی کہ جس نے نبی کریم حضرت محمد(ص) اور امام صادق(ع) کے جشن میلاد کے مبارک موقع پر کربلا میں باقاعدہ طور پر اپنے کام کا آغاز کر دیا ہے۔
علامہ سید صافی نے اپنی گفتگو کے آغاز میں حاضرین کا خیر مقدم کیا اور کہا کہ اداروں کی کامیابی کا اصل معیار یہ ہے کہ جن اہداف کے لیے اداروں کو بنایا گیا ہے اور جو مقاصد ان اداروں نے اپنی ٹیم کو دیئے ہیں وہ انھیں کس حد تک حاصل کرتے ہیں، پس جس مقدار میں ان اہداف کی تطبیق کی گئی ہے ان کی کامیابی کی بھی اتنی ہی ہے۔
علامہ صافی نے اس بات پر زور دیا کہ القبس فاؤنڈیشن ان اداروں میں سے ایک ہے جس نے بغداد میں یا ایام اربعین کے دوران اپنی سرگرمیوں کے ذریعے عوام کی بڑی تعداد میں موجودگی سے استفادہ کیا اور اسے معاشرے کے فائدے اور اس کی خدمت کے لیے کامیابی سے استعمال کیا۔
انہوں نے نوجوانوں کے لیے بنائے گئے اداروں پر زور دیا کہ وہ نو بڑےجوانوں کے خلاف ہونے والی ثقافتی یلغار، اور اس پر خرچ ہونے والی بھاری مالی اور معنوی وسائل کا باغور جائزہ لیں۔
انھوں نے واضح کیا کہ دشمن سال بھر نوجوانوں کی شناخت اور ثقافت کو نشانہ بنانے کے لیے جو کچھ بھی کرتے ہیں وہ محرم اور صفر میں سید الشہداء(ع) کے اصلاحی منصوبے کی تجدید کے ساتھ ہی فیل ہو جاتا ہے کیونکہ ان مہینوں میں نوجوانوں اس وقت کو اہم مسائل اور مختلف چیلنجوں کا سامنا کرتے ہوئے گزارتے ہیں۔
انہوں نے نوجوانوں سے متعلقہ اداروں سے نوجوانوں پر توجہ دینے، ان کو محفوظ رکھنے اور ان کی عمر کے مطابق فکری مضامین تیار کرنے پر زور دیا۔، اس سلسلے میں اہم طریقوں کا گہرائی سے مطالعہ کرتے ہوئے، ورثے اور شناخت سے استفادہ کیا جائے۔