بغداد بین الاقوامی کتابی نمائش میں روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کا پویلین مرکزِ نظر بنا ہوا ہے

پچیسویں بغداد بین الاقوامی کتابی نمائش میں روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کا پویلین آنے والوں کے لیے مرکز نگاہ بنا ہوا ہے۔

روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے شعبہ برائے فکری اور ثقافتی امور کے ذیلی ادارے مرکز برائے فکر و تخلیق کے ڈائریکٹر سید محمد اعرجی نے کہا ہے کہ نمائش میں آنے والے مہمانوں کی بڑی تعداد کہ جس میں غیر ملکی وزیٹر بھی شامل ہیں جوق در جوق روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے پویلین کا رخ کرتے دکھائی دے رہے ہیں اور وہاں موجود مختلف علمی اور فکری شعبوں سے تعلق رکھنے والی کتابوں اور مطبوعات مطلع ہو رہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس پویلین میں فتوئ دفاعِ کفائی اور جمعہ کے خطبات پر مشتمل دو الگ الگ موسوعات بھی رکھے ہوئے ہیں کہ جو دونوں عراق میں گزرے واقعات کی ایک اہم دستاویز اور معاشرے کی رہنمائی میں اعلی دینی قیادت کے کردار کے حوالے انسائیکلوپیڈیا کی حیثیت رکھتے ہیں۔ اس کے علاوہ پویلین میں دیگر کتب اور رسالوں کے ساتھ ساتھ تحقیقی مقالات اور مضامین پر مشتمل العميد، الخزانة اور الباهر ٹریڈ میگزینز بھی موجود ہیں کہ جن میں فقہی، اسلامی، علمی اور ادبی موضوعات پر لکھے گئے ڈھیروں مضامین دستیاب ہیں۔

واضح رہے کہ روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے اس پویلین میں انسائیکلوپیڈیا، نظرثانی شدہ تحقیقی رسائل، اور ورثہ، مذہبی اور عقائدی کتابوں سمیت 670 سے زیادہ منشورات رکھی گئی ہیں کہ جو پویلین کو محققین، دانشوروں اور فیملیز کے لیے مرکز نگاہ بنائے ہوئے ہیں۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: