شعبہ معارف اسلامی کی طرف سے عید میلاد البنی کی تقریب

روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے شعبہ برائے اسلامی اور انسانی امور نے نبئ اکرم(ص) اور ان کے چھٹے جانشین امام جعفر صادق(ع) کے جشن میلاد کی مناسبت سے ایک پروقار تقریت کا انعقاد کیا۔

یہ تقریب مذکورہ بالا شعبہ کے ذیلی ادارے مرکز تراث بصرہ کی طرف سے منعقد کی گئی جس میں مرکز کے سربراہ شیخ مدرک حسون، حجت(عج) کمپلیکس کے وفد اور دانشوروں اور ادیبوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

تقریب کا آغاز قاری عبدالعزیز مسلم نے تلاوت قرآن مجید سے کیا، جس کے بعد مرکز کے معاون سربراہ شیخ یاسین الیوسف نے خطاب کیا، جس میں انہوں نے حاضرین کو نبی کریم(ص) اور امام جعفر صادق(ع) کے جشن میلاد کی مبارک باد پیش کی اور اس بابرکت مناسبت سے مستفید ہونے کی دعا کی۔

اس تقریب میں نبی کریم(ص) اور آپ کے اہل بیت(ع) کی شان میں اشعار اور قصائد پڑھے گئے اور منظوم نذرانۂ عقیدت پیش کیا گیا۔

تقریب کے اختتام پر حاضرین کو تحائف اور مرکز کی مطبوعات پیش کی گئيں۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: