یونیورسٹی کے الکفیل سنٹر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی کے ڈائریکٹر سامر صافی نے بتایا ہے کہ سنٹر نے اپنی مختلف مصنوعات کے ساتھ تیسری ITEX نمائش میں حصہ لیا ہے، جس میں بی آئی ایس (Bologna Information System) بھی شامل ہے، جسے اعلیٰ تعلیم اور علمی تحقیق کی وزارت کے لیے تیار کیا گیا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ یونیورسٹیوں کے اداری انتظام اور نظم وضبط کے لیے مرکز کا تیار کردہ (السراج) نظام اور وزارت تعلیم کی طرف سے منظور کردہ (السراج) تعلیمی پلیٹ فارم بھی اس نمائش کا حصہ ہیں، یہ سسٹم دس سال قبل تیار کیا گیا تھا اور اس وقت 300 سے زیادہ سکولوں میں اسے استعمال کیا جا رہا ہے اور اس کو اپ گریڈ کرنے کا سلسلہ بھی ساتھ ساتھ چل رہا ہے۔
سامر صافی نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے کہا کہ الکفیل یونیورسٹی نے ہسپتالوں اور ہیلتھ سنٹرز کے اداروں کے نظم و نسق کے لیے (شفا) نظام کو بھی نمائش کے لیے پیش کیا ہے۔
انھوں نے بتایا کہ ان نظاموں کی نمائش ایک تخلیقی طریقہ کے ذریعہ (8 x 3) میٹر سکرین پر جاری ہے۔
واضح رہے کہ یہ نمائش عراق میں ٹیکنالوجی اور مواصلات کے شعبہ میں ہونے والے کام اور سرگرمیوں کا ایک اہم جصہ ہے، یہ نمائش معرض بغداد الدولي کے ضمن میں 22 سے 25 ستمبر 2024 تک جاری رہے گی اور اس میں مستقبل کی جدید ترین تکنیکی اختراعات کی نمائش کے ساتھ ساتھ علمی کانفرنسز اور تبادلۂ خیال کی نشتیں بھی شامل ہیں۔