شجرکاری و تزئین یونٹ کے سربراہ انجینئر حاتم عبدالکریم نے کہا، "ہمارے یونٹ کے عملے نے مابین الحرمین اور روضہ مبارک کے اطراف میں درخت لگانے اور سبز جگہوں کو بڑھانے کےلئے شجرکاری مہم کا آغاز کیا ہے۔"
انہوں نے مزید کہا کہ "ہمارا عملہ پرانے درختوں کی کانٹ چھانٹ کرنے، خراب پودوں یا درختوں کو تبدیل کرنے اور مرتب کردہ پروگرام کے مطابق نئے درخت لگانے کا کام کر رہا ہے، جس کے تحت مخصوص جگہوں پر مخصوص اقسام اور مخصوص رنگوں کے پھول والے پودے اور دررخت لگائے جائیں گے۔ التأمين سٹریٹ میں زرد پھولوں والے درخت لگائے جائیں گے، جبکہ حورا زینب(عليها السلام) سٹریٹ میں سرخ پھولوں والے درخت اور امام حسن (علیہ السلام)سٹریٹ میں خوشبودار درخت لگائے جائیں گے۔"
انہوں نے یہ بھی بتایا کہ "یہ شجرکاری مہم تین دن پہلے شروع ہوئی ہے اور یہ تقریباً 750 درخت لگانے تک جاری رہے گی، جس کا مقصد سبز جگہوں میں اضافہ کرنا، آکسیجن کی مقدار بڑھانا اور علاقے کی خوبصورتی میں اضافہ کرنا ہے۔"