روضہ مبارک حضرت عباس (ع) کے جنرل سیکرٹریٹ نے تصدیق کی ہے کہ روضہ مبارک عراقی حکومت کے ساتھ مل کر انسانی بنیادوں پر ضروری طبی و غذائی امداد لبنان بھیجنے کی تیاریکر رہا ہے۔
روضہ مبارک حضرت عباس (ع) نے لبنان پر اسرائیل کے بار بار وحشیانہ حملوں کے تناظر میں، لبنانی عوام کے لیے فوری انسانی امداد بھیجنے کی تصدیق کرتے ہوئے ایک بیان جاری کیا تھا۔
بیان میں کہا گیا ہے: "عزیز لبنانی عوام کے ساتھ یکجہتی اور اس دردناک صورتحال میں ہمدردی کے اظہار اور نجف میں اعلیٰ دینی قئادت کی ہدایات کی تعمیل کرتے ہوئے، مومنین کو دعوت دی جاتی ہے کہ وہ لبنانی عوام کے درد کو کم کرنے اور ان کی انسانی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے امدادی مہم میں حصہ لیں۔ روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے جنرل سیکرٹریٹ نے عراقی حکومت کے ساتھ ملکر لبنانی عوام کو انسانی امداد کی فراہمی کے لیے ضروری اقدامات کرنے کا آغاز کیا ہے۔