روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے شعبہ برائے فکری اور ثقافتی امور کے ذیلی ادارے مرکز برائے فکر و تخلیق کے ڈائریکٹر سید محمد اعرجی نے کہا کہ " روضہ مبارک حضرت عباس(ع) نے اپنے پویلین میں (شعبہ برائے فکری وثقافتی امور، ہیئتِ عالیہ برائے احياءِ تراث، قرآن علمی کمپلیکس، الوافی فاؤنڈیشن فار ڈاکومینٹیشن اینڈ اسٹڈیز اور شعبہ معارف اسلامی وانسانی) کی منشورات کو رکھا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ "ہمارے پویلین میں انسائیکلوپیڈیاز، نظرثانی شدہ تحقیقی رسائل، اور ورثہ، مذہبی اور عقائدی کتابوں سمیت 630 سے زیادہ منشورات رکھی گئی ہیں کہ جو پویلین کو محققین، دانشوروں اور فیملیز کے لیے مرکز نگاہ بنائے ہوئے ہیں اور پویلین میں وزیٹرز کے ہائی ٹرن آؤٹ کا مشاہدہ کیا جا رہا ہے۔"
العراجی نے اس بات پر زور دیا کہ " پیش کردہ تمام اشاعتیں تحقیق و تالیف سے لیکر طباعت تک روضہ مبارک کی جانب سے تیار کردہ ہیں اور اس نمائش میں شرکت کا مقصد اہل بیت علیہم السلام کی ثقافت کو پھیلانا اور ثقافتی سرگرمیوں کی حمایت اور مختلف اداروں اور زائرین کے ساتھ ثقافتی اور علمی رابطے میں روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے کردار کی عکاسی کرتی ہے۔"