روضہ مبارک حضرت عباس (ع) کے وفد کی فرانس میں عراقی سفیرکے ساتھ ثقافتی اور انسانی تعاون کو فروغ کے لئے بات چیت

روضہ مبارک حضرت عباس (ع) کے وفد نے فرانس میں عراقی سفیر ڈاکٹر وديع بتي کے ساتھ ثقافتی اور انسانی تعاون کو فروغ دینے کے طریقوں اور امکانات پرتبادلہ خیال کیا۔

روضہ مبارک کے وفد کے سربراہ سید جواد الحسناوی نے کہا کہ " ہم نے عراقی سفیر کے ساتھ ثقافتی اور انسانی تعاون کو فروغ دینے کے طریقوں پر بات چیت کی، تاکہ دہشت گرد گروہوں کی جانب سے عراقی عوام اور عراق میں رہنے والی مختلف قومیتوں اور فرقوں پر ڈھائے جانے والے مظالم اور جرائم کے بارے میں آگاہی پھیلائی جا سکے ۔

انہوں نے مزید کہا کہ، "اس ملاقات میں بین الاقوامی تنظیموں کے اس کردار کا جائزہ لیا گیاکہ جو وہ عراقی عوام کے خلاف ہونے والے جرائم کو دستاویز کرنے کے لیے عراقی کوششوں کی حمایت میں ادا کر سکتی ہیں۔"

اس موقع پر روضہ مبارک حضرت عباس (ع) کے شعبہ فکروثقافت سے وابستہ عراقی مرکز برائے انتہا پسندی کے جرائم کی دستاویزات کے ڈائریکٹر ڈاکٹر عباس القریشی نے کہا کہ "یہ ملاقات بین الاقوامی فورمز میں شرکت کے مواقع پیدا کرنے کی ایک اہم کوشش ہے، تاکہ عراق میں ہونے والے سانحات دنیا کے سامنے پیش کیا جا سکے اور اور متعلقہ بین الاقوامی اداروں کو ان جرائم کو دستاویز کرنے اور ان کے مرتکب افراد کو جوابدہ ٹھہرانے کے لیے ثبوت فراہم کئے جا سکیں، نیز انتہا پسندی کی وجہ سے ہونے والی انسانی تکالیف اور تباہی کو اجاگر کیا جا سکے۔"
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: