روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے شعبہ معارف اسلامی و انسانی نے حال ہی میں الشّيخ فلاح الحلفي الجزائري کی كتاب (الجواهر في تراجم علماء وأعيان الجزائر) کی پہلی جلد شائع کی ہے۔
اس کتاب کی طباعت و اشاعت سے متعلقہ امور کا اہتمام و انتظام مذکورہ بالا شعبہ کے ذیلی ادارے مرکز تراث بصرہ نے کیا۔
اس کتاب میں بصرہ کے شمال میں واقع علاقے الجزائر اور اس کے گرد ونواح خاص طور پر جزائر المنتفج کے علاقوں ( کہ جو الجبايش اور هور الحمّار کا علاقہ ہے ) سے تعلق رکھنے والے علماء، مفکرین، شاعروں، نامور اور قابل ذکر شخصیات کے مختصر حالات زندگی لکھے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ اس علاقے میں موجود مزارات اور مقامات مقدسہ، علوی سادات میں موجود علمی گھرانوں، (الجزائری) کہلانے والے علماء اور علمی خاندانوں، بنی اسد، بنی منصور، حلاف ربیعہ وغیرہ کے معززین اور مشہور لوگوں کے بارے معلومات اس کتاب کا حصہ ہیں۔
اس کتاب میں سّادة آل الحلو الموسويّة، سادة آل البطّاط، وآل الجابريّ الموسويّة، وآل البعّاج، وآل الخرسان، وآل عكلة، الجزائري کے لقب کے حامل علماء اور خاندانوں کی تاریخ بیان کیا گیا ہے۔