روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے شعبہ معارف اسلامی و انسانی نے شیخ حسن مطر خویبراوی (متوفی 1410 ہجری) کی کتاب ((شرح نهج البلاغة)) کو حال ہی میں شائع کیا ہے۔
اس کتاب کی طباعت و اشاعت سے متعلقہ تمام امور کو مذکورہ بالا شعبہ کے ذیلی ادارے مرکز تراث الجنوب نے انجام دیا ہے۔
شیخ خویبراوی نے اس کتاب کو پچھلی صدی کی ساتویں دہائی میں تحریر کیا تھا، نہج البلاغہ کی عبارات کو سمجھنے اور قارئین تک اس کے معنی کو قریب کرنے کے لیے انھوں نے اس کتاب میں نہج البلاغہ کی عصری اور مختصر شرح لکھی ہے۔
نصف صدی تک کسی قدردان کا انتظار کرتے کرتے اس کے کافی سارے حصے گم یا ضائع ہو گئے جس کے بعد مرکز تراث الجنوب کے تحقیق یونٹ نے اس کے باقی ماندہ متوفر حصوں کی تحقیقی کا کام مکمل کیا اور اسے طباعت اور منظر عام پر لانے کے لیے تیار کیا۔